اشیا اور سروس ٹیکس (بی ایس ٹی) کے تینوں بل دسمبر کے پہلے ہفتے میں لوک
سبھا میں پیش کئے جاسکتے ہیں ، جہاں اتفاق رائے ہونے کی صورت میں ان کے پاس
ہونے کا امکان ہے۔وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق جی ایس ٹی سے متعلق تینوں بلوں کے قانونی
مسودے تیار کرنے کے لئے 25 نومبر کو
ریاستوں کے افسروں کی میٹنگ طلب کی گئی
ہے جس میں اتفاق رائے سے قانونی مسودے کو قطعی شکل دی جائے گی۔ذرائع نے بتایا کہ یہ مسودے تیار ہوجانے کے بعد آئندہ ہفتہ وزیر خزانہ ارون
جیٹلی ریاستوں کے وزرائے خزانہ کی میٹنگ طلب کرسکتے ہیں ، جس میں ان
مسودوں کو باقاعدہ طور پر منظوری دیدی جائے گی۔